جنید کی شادی پر مریم نواز دلہن سے بھی زیادہ وائرل کیوں؟

 

 

 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جبکہ مہندی میں شریک مریم نواز کی تصویر نے تو انٹرنیت پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ جہاں صارفین ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں جبکہ اکثریتی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کی مہندی کی تقریب میں مریم نواز کی موجودگی اور انداز نے دلہا دلہن سے بھی زیادہ توجہ سمیٹ لی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب 16 جنوری کی رات لاہور میں جاتی امرا میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ مہندی کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد شریک ہوئے۔ تقریب کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنید صفدر نے گہرے نیوی بلیو رنگ کا روایتی کُرتا زیب تن کر رکھا ہے جس پر سنہری بٹن لگے ہوئے ہیں۔ جنید صفدر نے اس شاہانہ لباس کے ساتھ سنہری، براؤن شال کو روایتی انداز میں کندھے پر ڈال رکھا ہے۔

 

دلہا جنید صفدر اور دلہن کی تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد اب اس خوشی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک تصویر بھی سامنے آ گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔تقریب کے دوران بنائی گئی اس تصویر میں مریم نواز کو نہایت روایتی اور دلکش انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سنہری اور زرد رنگوں کے امتزاج سے مزین بھاری لباس زیبِ تن کر رکھا ہے، جو مشرقی ثقافت اور شادی بیاہ کی روایات کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ لباس پر نفیس کڑھائی، باریک گوٹا اور دیدہ زیب نقش و نگار نمایاں ہیں، جو اسے مزید جاذبِ نظر بناتے ہیں۔

 

مریم نواز نے دوپٹہ نہایت سلیقے سے سر پر اوڑھ رکھا ہے، جس کے کناروں پر شوخ رنگوں کی خوبصورت کڑھائی کی گئی ہے، جبکہ زیورات کے انتخاب میں بھی روایتی انداز اپنایا گیا ہے جو مجموعی لک کو مکمل اور باوقار بناتا ہے۔بیٹے کی شادی کی خوشیوں میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا یہ لباس نہ صرف مہندی کی تقریب کے رنگوں سے ہم آہنگ دکھائی دیتا ہے بلکہ سادگی کے ساتھ شاہانہ انداز کی جھلک بھی پیش کرتا ہے۔ واضح رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات نجی نوعیت کی ہیں، تاہم ان سے جڑی چند تصاویر اور خبریں عوامی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی یہ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ان کے لباس، انداز اور روایتی انتخاب کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

 

خیال رہے کہ جنید صفدر کی دوسری شادی کا معاملہ کوئی نیا نہیں ہے۔ گزشتہ سال کے اختتام سے ہی جنید صفدر کی دوسری شادی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری تھیں۔ یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ یہ افواہیں تب حقیقت کا روپ دھار گئیں جب شیخ روحیل اصغر نے خود اس شادی کی تصدیق کرتے ہوئے آنے والی تقریبات کی تفصیلات بھی میڈیا کے سامنے رکھ دیں۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا نکاح اگست 2021 میں لندن میں ہوا تھا، جس میں مریم نواز شریک نہیں ہو سکی تھیں۔ اس شادی کی تقریبات کئی دن جاری رہیں۔ جنید اور عائشہ تقریباً دو سال تک ساتھ رہے، اس دوران انکی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش رہیں۔ اگرچہ ان کے درمیان اختلافات کی خبریں منظرِ عام پر نہیں آئیں، تاہم ان کی اچانک طلاق کی خبر سامنے آ گئی۔ جنید صفدر نے خود انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے طلاق کی تصدیق کی اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی۔ انہوں نے اپنی سابق اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

عائشہ سیف خان سے طلاق کے بعد اسی سال شریف خاندان نے جنید صفدر کا رشتہ نواز شریف کے کزن جاوید شفیع کی پوتی سے طے کیا تھا۔ جاوید شفیع اتفاق گروپ آف انڈسٹریز کے اہم رکن ہیں۔ یہ رشتہ 48 سالہ عثمان جاوید کی بیٹی سے طے پایا تھا، جو ماڈل ٹاؤن لاہور میں مقیم ہیں، تاہم صرف ایک ماہ بعد یہ رشتہ باہمی رضامندی سے ختم کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا مؤقف تھا کہ عمر کے فرق کے باعث یہ رشتہ موزوں نہیں۔ جس کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنے بیٹے کا گھر دوبارہ بسانے کا فیصلہ کرتے ہوئے باہمی رضا مندی سے جنید صفدر کا رشتہ شیخ روحیل اصغر کے خاندان میں طے کر دیا۔

مریم نواز کے بیٹے جنیدکی دوسری شادی کےچرچےکیوں ہیں؟

واضح رہے کہ شیخ روحیل اصغر مسلم لیگ (ن) کے سینئر اور دیرینہ رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ لاہور سے متعدد مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں اور طویل عرصے تک شریف خاندان کے قریبی ساتھی رہے۔ تاہم 2024 کے عام انتخابات سے قبل ان کے اور نواز شریف کے درمیان اختلافات سامنے آئے، جو بعد ازاں نمایاں ہو گئے۔ اس کے باوجود وہ 2024 کے انتخابات میں نون لیگ کے ٹکٹ پر لاہور سے انتخابی میدان میں اترے لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ اب دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور جنید صفدر کے اس رشتے نے انہیں ایک بار پھر قریب کر دیا ہے۔ یوں جنید صفدر کی زندگی کا ایک نیا باب شروع ہونے جا رہا ہے۔

Back to top button