اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں کیوں گردش کرنے لگیں

مقبول ماڈل و اداکارہ نیلم منیر کی جلد شادی کی افواہوں پر ان کے قریبی دوستوں اور مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نیلم منیر آئندہ ماہ دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اور ان کی ممکنہ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق نیلم منیر آئندہ ماہ دسمبر میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی جب کہ ان کی شادی پاکستان میں نہیں ہوگی۔اداکارہ کی شادی کی تقریبات متحدہ عرب امارات میں ہوں گی اورممکنہ طور پر ان کی شادی کی تقریبات میں ریاست دبئی میں ہوں گی، تاہم اس حوالےسے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
یہ بھی واضح نہیں کہ نیلم منیر کسی پاکستانی شخص سے شادی کریں گی یا پھر وہ یو اے ای کے شہری سےرشتہ ازدواج میں منسلک ہورہی ہیں۔
ماضی میں نیلم منیر کی منگنی اور شادی کی افواہیں پھیلتی رہی ہیں اور2022 میں بھی انہوں نے اپنی شادی سے متعلق پھیلنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ انہوں نے منگنی کی اور نہ ہی ان کی شادی ہوئی ہے۔
