مسلم لیگ ن نے پیکاآرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیکا کے خلاف درخواست دائر کی، انہوں نے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ جس میں صدر کے سیکریٹری اور سیکریٹری وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
پاکستان کو یوکرائن سے متعلق حکمت عملی سے آگاہ کردیا
مسلم لیگ ن نے استدعا کی کہ پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی آئین سے متصادم ہے، عدالت سے گزارش ہے کہ پیکا آرڈیننس پر عملدرآمد روکا جائے۔
