عمران کے زندہ رہنے کیلئے بشریٰ بی بی کو طلاق دینا کیوں ضروری ہو گیا؟
اپنی پیشگوئیوں اور دعووں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے عمران خان کے سابقہ دست راست فیصل واوڈا آج کل اپنے ایک بیان کی وجہ سے یوتھیوں کے نشانے پر ہیں۔ سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے عمران خان سے بشریٰ بی بی کو فوری طلاق دینے کا مطالبہ کر دیا۔ فیصل واوڈا کا پنکی پیرنی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اگر عمران خان اپنی جان سے ہاتھ نہیں دھونا چاہتے تو انہیں بشریٰ بی بی کو طلاق دینا ہوگی ورنہ بشری بی بی عمران خان کو کوئی بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
فیصل واوڈا کی جانب سے یوتھیوں کی امی کو طلاق دینے کا مطالبہ سامنے آنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر عمرانڈوز نے طوفان برپا کر دیا۔ فیصل واوڈا کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، ایک صارف نے فیصل واوڈا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے ایسا کیا کر دیا ہے جو ٹاؤٹ اس کو زبردستی طلاق دلوانے کے پیغامات پہنچا رہے ہیں؟
صحافی سحرش مان نے لکھا کہ فیصل واوڈا کو پہلے عمران خان سے معافی چاہیے تھی، اب ان سے طلاق چاہیے لیکن سوال پیدا ہوتا ہے معافی تو 9 مئی کے لیے چاہیے بشری بی بی کی طلاق کیوں چاہیے؟
صحافی طارق متین لکھتے ہیں کہ عمران خان معافی مانگو سے عمران خان طلاق دو تک۔ یہ باؤلے پن کی انتہا ہے۔
خرم اقبال لکھتے ہیں کہ سیاسی لڑائی کی اب نوبت گھر تڑوانے تک پہنچ گئی ہے۔ طلاق کے لفظ سے عرش کانپ اُٹھتا ہے اور یہ کتنی آسانی سے کُھلے عام اِس بات پر اُکسا رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو طلاق دی جائے۔
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ کل کو یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ عمران خان کو جان بچانی ہے تو فلاں سے شادی کرنا ہوگی، یہ کیا گھٹیا سیاست چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی سے متعلق بات کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی وہ ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ وہ عمران خان کی زندگی کے لیے بہت فکرمند ہیں، ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔ اگر عمران خان کو بچانا ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانا ہوگی۔انہوں نے کہا تھا کہ جب تک بشریٰ بی بی ساتھ ہیں عمران خان کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی۔ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اپنے ہاتھ میں چیزیں نہیں لیں گے تو پھندے سے بھی ان کو کوئی نہیں بچا سکے گاکیونکہ فیض حمید اپنے سارے شواہد ،شہادتیں حکام کے حوالے کر چکے ہیں۔ سینیٹرفیصل واﺅڈا کا مزید کہنا تھا کہ فیض حمید کے کیس میں جو چارج شیٹ آئی ہے اس پر پی ٹی آئی کی صفوں میں ماتم بچھا ہوا ہے۔ کیونکہ پی ٹی آئی والوں کو معلوم ہے جو چارج شیٹ سامنے آئی ہے اور ان پر جو الزامات لگے ہیں ان کے ثبوت اکٹھے ہو چکے ہیں فیض حمید کے خلاف شواہد آگئے ہیں اور اس کا چیپٹر کلوز ہو گیا ہے۔ باقی گناہوں کی تحقیقات جاری ہیں اب عمران خان، بشری بی بی اور ان کے سب حواری پھنسنے والے ہیں۔ باقی کیسز کی طرح ارشد شریف کے کیس کا بھی عمران خان اور جنرل فیض حمید کے ساتھ بہت بڑا تعلق نکلے گا اور نظر بھی آئے گا۔
حالات ایسے ہی رہے تو سول نافرمانی کی کال پر عمل ہوگا : شیر افضل مروت
فیصل واوڈا کے مطابق پہلے بھی وزیر آباد میں فائرنگ کروا کر عمران خان کے قریبیوں نے ان کو جان سے مارنے کی سازش کی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو زندگی بخش دی۔ تاہم اب عمران خان کی جان کا سودا ان کی بیگم صاحبہ یعنی بشری بی بی اور ان کے حواری کریں گے۔ اس لئے بشری بی بی سے جان چھڑانا ہی بانی پی ٹی ائخ کیلئے بہتر ہو گا۔ بشری بی بی کے طلاق کے معاملے پر خود پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ذاتی لائف ذاتی نہیں کیونکہ وہ ایک پبلک لیڈر ہیں ۔ اگر عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی ملک کو نقصان دے رہی ہیں، جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہیں،عمران خان کی ذات کیلئے نقصان دہ ہیں تو ایسی خاتون سے جان چھڑانے اور اسے اپنے بچوں کے پاس واپس بھجوانے میں کیا حرج ہے اس لئے میں کہتا ہوں کہ بشری بی بی سے جان چھڑوا کر ہی عمران خان کی جان بچانی جا سکتی ہے۔