بابراوررضوان کو ڈراپ کیوں کیا؟عاقب جاوید نے وجہ بتادی

قومی سلیکٹر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نےسابق کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپرمحمد رضوان کو سہ فریقی اور ایشیا کپ کی ٹیم سے ڈراب کرنےکی وجہ بتادی۔
قومی سلیکٹرعاقب جاوید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کے لیے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے دروازے بند نہیں ہوئے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ قومی ٹیم میں جگہ صرف اسی کھلاڑی کو ملے گی جو پرفارم کرے گا۔یہ کہنا درست نہیں کہ بابر اور رضوان دوبارہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں ہوسکتے، جو کھلاڑی اپنی کارکردگی ثابت کرے گا، اس کے لیے واپسی ممکن ہے۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کی شمولیت پر ہمیشہ کے لیے پابندی نہیں لگائی جاتی۔ اگر بابر اور رضوان اپنی کارکردگی دکھائیں گے تو انہیں ضرور موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ ڈسکشن ہوئی ہے اور انہیں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے گائیڈ لائنز بھی دی گئی ہیں۔
