راستے کیوں بند کئے؟علی امین گنڈاپور نےغصے میں ٹرک کے شیشے توڑ دیئے

پی ٹی آئی لاہور کے جلسےمیں قافلےکے ہمراہ شرکت کیلئےآنےوالےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنےراستے بند ہونے پرغصےمیں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑدیئے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور غصے میں کلاشنکوف کےبٹ مار کر ایک ٹرک کےشیشے توڑرہےہیں۔بظاہرمعلوم ہوتاہےکہ ٹرک کنٹینر کولےکرکھڑا ہے۔
خیال رہےکہ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کےجلسےکاوقت ختم ہوگیا جس کے بعد پولیس نےجلسہ گاہ کا کنٹرول سنبھالتے ہوئےاسٹیج خالی کرادیا۔
پی ٹی آئی کاجلسہ ختم ہونےتک وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورجلسہ گاہ نہ پہنچ سکے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کےمطابق جلسہ منتظمین جلسےکےاختتامی اوقات پرفوری عمل کریں، جلسہ ختم کرنے کا وقت6بجےتک تھا۔انہوں نے کہا کہ جلسہ ختم کرنے کے اوقات پرفوری عمل کیا جائے۔این او سی کی خلاف ورزی پرقانون کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔
جلسے کا وقت ختم ہونےپرڈی جےنےساؤنڈ سسٹم بندکردیا اورلائٹس بھی بند ہوگئیں جس کےبعث جلسہ گاہ میں اندھیراچھا گیا۔
پولیس نے مائیک اورلائٹس بندکرائیں۔پولیس اہلکاروں نےپی ٹی آئی رہنماؤں سے اسٹیج خالی کروا کر کنٹرول سنبھال لیاجبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہراسٹیج سے اترگئے۔
علی امین گنڈاپور نےخالی جلسہ گاہ پہنچ کرمختصر خطاب کیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں آگیا ہوں میری حاضری قبول کی جائے۔ساری رکاوٹیں توڑکرآپ تک پہنچا ہوں آپ خوش ہیں ؟بہت جلد میں عمران خان کو رہا کرواؤں گا۔اب آپ سے اجازت چاہتاہوں۔
مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پرگورنر پنجاب کی وزیراعظم پر کڑی تنقید
علی امین گنڈا پورمختصرخطاب کےبعد جلسہ گاہ سےواپس روانہ ہوگئے۔
