ایرانی سپریم لیڈرکی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گئیں

امریکی اور اسرائیلی حملے میں زخمی ہونیوالی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی اہلیہ منصوره خجستہ باقرزادہ حالیہ فوجی حملوں میں لگنے والی شدید چوٹوں کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ منصوره خُجسطہ شوہر کی شہادت کے بعد سے زخمی تھیں آج ان زخموں کے باعث انتقال کر گئیں۔

یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور گزشتہ ہفتے ہونے والے امریکی و اسرائیلی فضائی حملوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے جن میں ایران کے اعلیٰ قیادت اور دیگر سینیئر شخصیات بھی شہید یا زخمی ہوئی تھیں۔

حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ حملوں میں سپریم لیڈر کے خاندان کے دیگر افراد کو بھی چوٹیں پہنچی تھیں جن میں ان کی بیٹی، داماد اور نواسی شامل ہیں۔

یہ واقعہ ایران میں ایک ایسی صورتحال میں پیش آیا ہے جس میں ملک نے اپنے اعلیٰ رہنماؤں کی شہادت اور شدید تناؤ کے بعد قومی سطح پر ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس کے عالمی اثرات محسوس کیے جا رہے ہیں۔

دوسری طرف تہران میں مسلسل تیسرے روز بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران میں ایک ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جن میں پاسدارانِ انقلاب کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔

Back to top button