بیوی کی ٹک ٹاک نے شوہرکونوکری سےمحروم کردیا

بیوی کی ٹک ٹاک ویڈیو نے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سےمحروم کردیا۔
بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو یہ واقعہ پیش آیا پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔
خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نے ٹک ٹاک کی ریل بنائی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔
پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔خاتون کے شوہر ٹریفک کانسٹیبل اجے کنڈو کو بھی معطل کر دیا گیا۔
