کیا افغانستان کی ورلڈکپ سے چھٹی ہوجائیگی؟اگرمگرکی صورتحال پیدا ہوگئی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل دو میچز میں شکست کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کے فینز مایوس ہوگئے اور ٹیم کا ایونٹ میں سفر انتہائی مشکل ہوگیا۔ کیا افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے؟اگرمگرکی صورتحال پیدا ہوگئی۔
مسلسل 2 شکستوں کے بعد افغانستان اس وقت گروپ ڈی میں 0.555- کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا دو، دو میچز کھیل کر4،4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔
ہر ٹیم نے 4 میچ کھیلنے ہیں اور ٹاپ 2 ٹیمیں اگلے مرحلے میں جائیں گی۔
2 میچز میں شکست کے باوجود افغانستان اب بھی اگلے مرحلے میں پہنچ سکتا ہے پر اس کا یہ سفر انہتائی مشکل ہے پر ناممکن نہیں۔
افغانستان کو سپر 8 میں جگہ بنانے کے لیے نہ صرف اپنے باقی دونوں میچز (یو اے ای اور کینیڈا کے خلاف) بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے، بلکہ اسے اس بات کی بھی امید رکھنی ہوگی کہ جنوبی افریقا یا نیوزی لینڈ اپنے باقی دونوں گروپ میچز میں بڑے مارجن شکست سے دوچار ہوں۔
اگر یہ تمام شرائط پوری ہو جاتی ہیں تو افغانستان بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ٹاپ 2 میں جگہ بنا کر اگلے مرحلے میں جاسکتا ہے۔
