دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فتنۃ الہندوستان کی جانب سے بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ، دالبندین، نوشکی، پسنی اور گوادر میں 12 مقامات پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کےلیے صبر کی دعا کی۔
وزیراعظم نے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے،سکیورٹی فورسز کے افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ارض وطن کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کےخلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔ارضِ وطن کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
بلوچستان میں BLA کے حملوں کے بعد کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ
سینیٹر محسن نقوی نے کہاکہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
