عددی برتری حاصل ہوتے ہی وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردیں گے : گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گنڈاپور حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن بھی اپوزیشن کے پاس ایک بھی رکن زیادہ ہوگیا تو وہ وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردیں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنا جمہوری اور آئینی حق ہے اور جیسے ہی اپوزیشن کو عددی برتری حاصل ہوئی، وہ یہ قدم اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی کے پاس اصل اختیار نہیں ہے اور وہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ مؤثر طور پر چلنے کے قابل نہیں۔ تاہم ہمارا  گورنر راج نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں کیوں کہ ہم انہیں سیاسی شہید نہیں بنانا چاہتے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔سینیٹ انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا سے اپوزیشن کے پانچ اور حکومت کے چھ امیدوار منتخب ہوتےہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ انتخاب بلا مقابلہ ہو۔

کوہستان کرپشن کیس: مزید سنسنی خیز انکشافات، اربوں روپے کے اثاثے برآمد

ضم اضلاع سے متعلق کمیٹی پر بات کرتےہوئے گورنر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تحفظات دراصل ضد پر مبنی ہیں،تاہم مولانا فضل الرحمٰن کے کچھ نکات سے وہ متفق ہیں۔ انہوں نے زور دیاکہ ضم شدہ اضلاع کے حوالے سے فیصلوں میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔بعض اہم جماعتوں کو نظر انداز کیا گیا ہےجن کا صوبے میں واضح سیاسی کردار ہے۔اے این پی،جے یو آئی اور جماعت اسلامی کو کمیٹی میں شامل کرنا چاہیے۔

گورنر نے مزید بتایا کہ ضم اضلاع کےلیے ایک جرگہ تشکیل دیا جارہا ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی شامل ہوگی تاکہ ایک متفقہ فیصلہ سامنے آ سکے۔

Back to top button