کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے : امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا واضح فیصلہ ہے کہ ہم کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، ہمارا اتحاد نوجوانوں اورعوام کےساتھ ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن  نے کہاکہ سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے۔سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کےسہارے اقتدارمیں آتی ہیں۔انہوں نےکہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں کنفیوژن ہے،جماعت اسلامی کنفیوژن کی شکارجماعتوں کا ساتھ نہیں دےسکتی۔

 عطا تارڑ کا پنجاب پرتنقید کےبجائے منصوبوں کارول ماڈل اپنانے کامشورہ

حافظ نعیم الرحمٰن  کاکہنا تھاکہ 28 اگست کو ملک گیر پرامن تاریخی شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی۔کم ازکم کراچی شہرمیں توکوئی ایک دوکان بھی نہیں کھلنی چاہیے، گلیوں میں بھی دوکانیں بندہوں لیکن دوکانیں اس طرح بندنہیں کرانی جس طرح پہلے کچھ لوگ کراتےتھے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ دوکانداروں اور عوام کو اس ہڑتال پر آمادہ کریں یہ ہڑتال عوام اور تاجروں کےحقوق کےلیے ہے۔

Back to top button