پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کرتےہوئے کہاکہ ایجنڈے میں 8 بل رکھے ہیں اب 2021 والا بل تو نہیں ہو سکتا، حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرےتو ہم دوبارہ غور کر لیتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کے اعلان کےلیے 7 روز بھی بہت تھے، عمران خان نے مذاکرات روکےہیں، ہم دوبارہ غور کرلیتےہیں لیکن حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان تو کرے،کس بات نے روکاہے۔

بیرسٹر گوہر نےکہا کہ مشترکہ اجلاس میں آج کی قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے،ایجنڈے میں 8 بل رکھےہیں اب 2021 والا بل تو نہیں ہوسکتا۔

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہاکہ ہم احتجاج ہی کرسکتے ہیں ہمیں بولنےہی نہیں دیتے، حکومت کے منظور شدہ تمام قانون نقلی ہیں، ایوان نا مکمل ہے ایسے میں تمام قانون سازی غیر قانونی ہیں۔

شاندانہ گلزار نے کہاکہ یہ 2 سال کا گند صاف کرنےمیں ہمیں 5 سال لگیں گے، ہمیں آنےدیں پاکستان کو مستحکم کریں گے۔

تحریک انصاف نے اب کرنا کیا ہے ؟

واضح رہےکہ عمران خان نے حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان نہ کرنےپر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا، بیرسٹر گوہر کاکہنا تھاکہ 3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔

Back to top button