پیکا ایکٹ کے خلاف 8 فروری کو آواز اٹھائیں گے : اسد قیصر

سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پیکا ایکٹ کے خلاف آواز اُٹھائیں گے، ہر شہری کو بولنےکا حق حاصل ہےلیکن حکومت نے متنازع پیکا ایکٹ کے ذریعے وہ حق چھینا ہے۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت نے متنازع پیکا ایکٹ کےذریعے آزادی اظہار پر پابندی لگائی ہے، ہم مطالبہ کرتےہیں کہ اس متنازع پیکا ایکٹ کو واپس لیاجائے،اس معاملے میں ہم صحافی برادری کےساتھ ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھاکہ 8 فروری کو صوابی میں ہونےوالا جلسہ پاکستان کی سیاست کا رُخ بدلےگا ،8 فروری کو عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیاگیا، عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا لیکن 17 سیٹوں والے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنا کر ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی، ہم چوری کیےگئے مینڈیٹ کو واپس لیں گے۔
عرفان صدیقی نےچیف جسٹس کو خط لکھنےوالےججزکےحلف پرسوال اٹھادیا
اسد قیصر نے کہاکہ 26 ویں ترمیم کےبعد انہوں نے عدالتی نظام کو ختم کر دیا ہے اور محکوم بھی بنا دیا ہے، جب بھی ہماری حکومت آئےگی تو 26 ویں ترمیم کو ختم کریں گے اور عدالتوں کو ظالموں کے شکنجےسے آزاد کرائیں گے۔
