کینالزایشوپرمل بیٹھ کر بات کریں گے، وزیراعظم کی پی پی قیادت کو یقین دہانی

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل بیٹھ کر بات کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف سے پی پی قیادت کی ہونے والی میٹنگ میں چیئرمین بلاول بھٹو، خورشید شاہ، گورنر پنجاب اور دیگر قیادت موجود تھی۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ کینالز کے معاملے پر اتفاق رائے سے جو فیصلہ ہوگا اس پر عمل کریں گے۔کینالز کے معاملے پر سندھ میں جس طرح سیاست ہورہی ہے پیپلزپارٹی کو اس اسپیس کو کور کرنا چاہیے۔ پیپلزپارٹی اس مسئلے پر اونر شپ لے گی تو درست فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت بلوچستان کے مسائل پر فکر مند ہے، اور ان کی اس پر نظر بھی ہے۔
واضح رہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر پنجاب اور سندھ آمنے سامنے ہیں، اور پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔