ول سمتھ نے امریکی موشن پیکچرز اکیڈمی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
امریکی اداکار ول سمتھ تھپڑ مارنے کے سکینڈل کے بعدول اسمتھ نے امریکی موشن پکچرز اکیڈمی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ول سمتھ کہا کہ ان کا رویہ چونکا دینے والا، تکلیف دہ اور ناقابل معافی تھا۔ وِل اسمتھ نے اپنے معافی نامے میں مزید کہا کہ کرس راک اور ان کے اہل خانہ سمیت کئی افراد کو اس عمل سے تکلیف پہنچی ہے۔
ول اسمتھ نے تھپڑ رسید کرنے پر کرس راک سے معافی مانگ لی
یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کی شام آسکر ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب میں کامیڈین کرس راک نے ول اسمتھ کی اہلیہ جیڈا پِنکیٹ اسمتھ کے سر کے بال جھڑتے جانے پر مذاق کیا تھا، جس کی بعد وِل اسمتھ نے اسٹیج پر ان کے چہرے پر ایک زور دار تھپڑ رسید کر دیا تھا۔