ول اسمتھ نے تھپڑ رسید کرنے پر کرس راک سے معافی مانگ لی
معروف امریکی اداکار اداکار ول اسمتھ نے آسکر ایورڈز کی تقریب کے دوران میزبان کامیڈین کرس راک کو ایک زوردار تھپڑ رسید کرنے پر معذرت کر لی ہے، یاد رہے کہ انہوں نے آسکر ایوارڈز کی تقریب کے میزبان کو اپنی بیوی کے گنجے پن کا مذاق اڑانے پر تھپڑ رسید کیا تھا۔
ول سمتھ نے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ میں عوامی سطح پر کرس سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔
ول اسمتھ نے معافی کا بیان تب جاری کیا جب ایوارڈز انتظامیہ نے کہا لہ ایوارڈ جیتنے والے اداکار کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے کیونکہ اس واقعے نے فلمی صنعت کے سب سے بڑے ایوارڈز کی تقریب کو متاثر کیا ہے۔
یاد رہے کہ اسی تقریب کے دوران ول سمتھ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔ ول نے انسٹا گرام پوسٹ میں کہا کہ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریب میں ان کا رویہ ناقابل قبول اور ناقابل عذر ہے، میں عوامی سطح پر کرس سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، میں حد سے باہر گیا اور غلط کیا۔ یہ واقعہ تب پیش آیا جب کرس راک نے سٹیج پر ول اسمتھ کی بیوی کا مذاق اُڑایا، کیونکہ بیماری کی وجہ سے ان کے سر کے بال مکمل طور پر جھڑ چکے ہیں۔ اس مذاق کے بعد ول اسمتھ اسٹیج پر گئے اور کامیڈین کو تھپڑ دے مارا، جس پر کرس راک سکتے کا شکار ہو گے۔
یہ واضح نہیں کہ کرس راک کو ول اسمتھ کی بیوی کے بال جھڑنے کا باعث بننے والی بیماری کا علم ہے یا نہیں، اس حوالے سے ول اسمتھ نے اپنی پوسٹ میں کہا جیڈا کے طبی مسئلے کے بارے میں مذاق میری برداشت سے باہر ہو گیا تھا اور میں نے جذباتی انداز سے ردعمل ظاہر کیا۔ ول نے کہا لہکن میں شرمندہ ہوں اور محبت والی دنیا میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، اس سے قبل اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نے ول اسمتھ کی حرکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس معاملے پر نظرثانی کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہم باضابطہ طور پر واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہمارے اصول، قوانین اور کیلیفورنیا کے قوانین کے تحت مزید کارروائی اور اقدامات پر غور کیا جائے گا، اکیڈمی کی پالیسی واضح طور پر تشدد، ہراساں کرنے یا امتیاز کے خلاف ہے ، اکیڈمی اراکین انسانی وقار کے احترام کے اصولوں کو اہمیت دیتے ہیں۔ ان اصولوں کی خلاف ورزی پر رکنیت معطل ہونے یا ادارے سے اخراج، آسکر ایوارڈز منسوخ کرنے یا آئندہ کے ایوارڈز کے لیے اہل نہ ہونے جیسے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
اداکاروں کی نمائندہ تنظیم Sag-Aftra نے ول اسمتھ کی جانب سے تھپڑ مارنے کو ناقابل قبول قرار دیا اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اکیڈمی اور براڈ کاسٹر اے بی سی سے رابطے میں ہیں، تاکہ اس رویے پر مناسب طریقے پر کارروائی کی جا سکے۔
اس سے پہلے پروڈیوسر ہاروے ونسٹن کی رکنیت کو ایک درجن سے زیادہ خواتین پر حنسی حملے کے الزام پر اکیڈمی سے خارج کیا گیا تھا، اپنے بیان میں ول اسمتھ نے اکیڈمی، شو پروڈیوسرز، تقریب میں شریک افراد، ناظرین، ولیمز فیملی اور اپنی فلم کنگ رچرڈ کے افراد سے بھی معذرت کی۔
ول سمتھ کا معاملہ، میزبان کو حد میں رہنا چاہیے
دوسری جانب اسٹوڈیو عہدیداران نے ول اسمتھ کے حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، اداکار اس وقت نیٹ فلیکس، والڈ ڈزنی اور ایپل ٹی وی پلس کے ساتھ مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں اور ان کمپنیوں نے فی الحال کوئی بیان نہیں دیا۔ آسکر ایوارڈز کے پروڈیوسرز کو توقع تھی کہ کرونا کی وبا کے دوران کم ریٹنگز والی تقاریب کے بعد اس سال کی تقریب یادگار ہوگی، اس مقصد کے لیے کافی اقدامات بھی کیے مگر ان کوششوں کی بجائے ول اسمتھ اور کرس راک کا واقعہ وائرل ہوا اور ٹی وی دیکھنے والوں کی تعداد میں بھی 2021 کے مقابلے میں 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Will Smith apologized to Chris Rock for receiving the slap | video in Urdu