کیا فوج کی عمران خان سے ڈیل ہو گی؟ برطانوی اخبار کا بڑا دعویٰ

برطانوی اخبارگارڈین میں شائع رپورٹ میں کہا ہے کہ پاک فوج نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان سے مذاکرات سے انکار کردیا اور صاف کہہ دیاکہ بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے فوج کی قیادت کےساتھ بات چیت پر رضا مندی ظاہر کرنے کے بعد سینیئر فوجی ذرائع نے برطانوی جریدے سےبات کرتےہوئے کہا کہ فوج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات یا معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

گارڈین میں شائع رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی چند ماہ سے فوج سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اورانہوں نے غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش بھی کی جس میں انہوں نےاپنی رہائی کے لیے فوج سے ڈیل کی کوشش کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانونی ٹیم کےذریعے گارڈین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جیل جانے کے بعد فوج سےکوئی بات چیت نہیں ہوئی لیکن وہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کرنے سے انکار نہیں کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ فوج کےساتھ بات چیت اصولوں اور عوام کےمفاد میں ہو گی نہ کہ کسی ذاتی فائدے کیلئے جس سے پاکستا ن کی جمہوری اقدار کو نقصان پہنچے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے اصولوں پر سمجھوتاکرنے کے بجائے جیل میں زندگی گزارنا پسند کریں گے۔

 

بشریٰ بی بی نے علیمہ خان کے قریبی رہنماؤں کو ملاقات کےلیے مدعو نہیں کیا

اپنے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانےکے معاملےکو مضحکہ خیزقرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالت میں سویلین پر مقدمہ چلانے کی وجہ صرف یہ ہے کہ کوئی دوسری عدالت مجھے مجرم نہیں ٹھہرائے گی، میراعزم توڑنے کے لیے مجھے الگ تھلگ رکھا گیا، 15 دن تک کسی سے بھی رابطے سے منع کیا گیا، سیل میں بجلی نہیں تھی،مجھے 24 گھنٹے لاک اپ میں رکھا گیا۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی ماضی میں اپنی حکومت گرانے اور اپنی قید کی ذمے داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد کرچکے ہیں۔

Back to top button