پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کاشیڈول جاری

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 10 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام سکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگا۔

محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یکساں تعطیلاتی شیڈول پر عمل کریں تاکہ صوبے بھر میں طلبہ کو مساوی چھٹیوں کا موقع مل سکے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب دسمبر کے آخر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی توقع ہے، اور حکومت چاہتی ہے کہ سخت موسم میں طلبہ کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی سموگ کی شدت کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی کی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی تعلیمی ادارہ صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھولا جا سکے گا۔

Back to top button