پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔
تمام سرکاری اور نجی سکول 11 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔
یہ فیصلہ سردی کی شدت اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور چھٹیوں کے دوران بہتر تیاری کے ساتھ اگلے تعلیمی سیشن میں واپس آئیں۔
قبل ازیں پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی سموگ کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی تھی، جس کے مطابق کسی بھی تعلیمی ادارے کو صبح 8 بجکر 45 منٹ سے پہلے کھولنے کی اجازت نہیں تھی۔
