اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی نظامت تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ماڈل اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات 26 دسمبر سے ہوں گی۔ ایف ڈی ای کے تحت تمام تعلیمی ادارے 3 جنوری تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز 5 جنوری 2026 بروز پیر سے ہوگا۔
