سرد موسم کے ساتھ ہی سینے کے انفیکشز کے کیس بڑھنے لگے
سردی کےموسم کی آمد کےساتھ ہی ملک بھرمیں نظام تنفس سانس کی نالی کےانفیکشنز میں اضافہ ہوگیاہے۔
نظام تنفس اوردمہ کےماہر ڈاکٹروقاص رشید نےکہا سرد موسم کی وجہ سےسانس کےانفیکشن میں تیزی سےاضافہ ہوتا ہے، لہٰذا لوگوں کواحتیاطی تدابیراختیار کرنی چاہئیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ ہلکے زکام سےلےکر شدید نمونیا تک کی بیماریوں کےخطرات کو کم کرنے کےلیےصحت بخش غذا کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
جانیے ڈارک چاکلیٹ انسانی جسم کے لیے نقصان دہ ہے یا فائدہ مند
ڈاکٹررشید نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئےکہا کہ وہ محتاط رہیں اور اگر انہیں کھانسی، چھینک، گلےمیں خراش یا ناک بند ہونےجیسی مسلسل علامات کا سامنا ہو تو طبی امداد حاصل کریں۔
ماہرین ایسےکیسز میں اضافے کی وجہ درجہ حرارت میں اچانک کمی کوقرار دیتےہیں اورخطرات کو کم کرنے کے لیے آسان اقدامات کی کی اپیل کرتےہیں جس میں ماسک پہننا، بار بار ہاتھ دھونا، ہائیڈریٹ رہنا،علامات والے افراد سے دور رہنا اور غذائیت سےبھرپورغذا برقراررکھنا شامل ہے۔
ڈاکٹر رشید نے روایتی علاج پر بھی روشنی ڈالی جیسے گرم، غذائیت سے بھرپور شوربے (یخنی) اور سوپ جو قوت مدافعت کو بڑھانے اور علامات کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔