خاتون نے 4060 مختلف پزل جمع کرکےریکارڈ بناڈالا

امریکا میں ایک خاتون نے 4,060 مختلف جگسا پزلز جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
46 سالہ لیزا فائرمین، جو امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر بیلویو کی رہائشی ہیں، نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 2019 میں پزل جمع کرنا شروع کیے تھے۔ تب سے اب تک وہ ہزاروں اقسام کے پزلز اکٹھا کر چکی ہیں، جن میں سے اکثریت ان کے پسندیدہ برانڈ ریونسبرگر کے تیار کردہ ہیں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا ہی کے جان والکزک کے پاس تھا، جنہوں نے 2023 میں 2022 پزلز جمع کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
لیزا فائرمین کی کلیکشن میں ڈزنی تھیم والے پزلز کے ساتھ ساتھ مقبول ٹی وی سیریز فرینڈز، جیمز بانڈ فلم سیریز، ہیلو کٹی اور وکڈ فلم کے جگسا پزلز بھی شامل ہیں۔
