اداکارہ عائشہ عمر روزانہ بیکنگ سوڈے والا پانی کیوں پیتی ہیں؟

اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ صحت مند زندگی گزارنے کیلئے روزانہ بیکنگ سوڈے والا پانی پیتی ہیں، مداحوں کو بھی روزانہ بیکنگ سوڈے والا پانی پینے کا مشورہ دینے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اداکارہ تنقید کی زد میں ہیں۔اعائشہ عمر کچھ عرصہ قبل ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے دیگر مسائل پر بات کرنے سمیت اپنی فٹنس پر بھی بات کی تھی، انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ یومیہ پینے کے پانی میں بیکنگ سوڈا ملا کر پیتی ہیں، ان کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ جن افراد کو تیزابیت کا مسئلہ ہے، وہ یومیہ بیکنگ سوڈا کا پانی پئیں۔اداکارہ ویڈیو میں بتاتی نظر آتی ہیں کہ صبح و شام پانی کے ایک گلاس میں نصف چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ملا کر پینا جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے، چوںکہ بیکنگ سوڈا میں الکلی (alkali) دھات کے اجزا ہوتے ہیں، اس لیے یہ تیزابیت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔اداکارہ کہتی ہیں کہ کھیرے سمیت دیگر پھلوں اور سبزیوں کا جوس بنانا مشکل کام ہوتا ہے، اس لیے جن کو تیزابیت کا مسئلہ ہو وہ یومیہ دن میں دو دفعہ پانی میں بیکنگ سوڈا ملا کر پئیں۔تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین نے لکھا کہ اداکارہ کے مشورے کسی کے لیے صحت کے سنگین مسائل بھی پیدا کرسکتے ہیں، ساتھ ہی کچھ صارفین نے ان کی باتوں کی تائید بھی کی اور لکھا کہ وہ بھی بیکنگ سوڈا پینے کے پانی میں استعمال کرتے رہے ہیں، انہیں اس سے فائدہ ملا۔خیال رہے کہ بیکنگ سوڈا ایک خصوصی پاؤڈر ہے، جسے مختلف کھانوں اور غذاؤں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے، بیکنگ سوڈا میں نمک اور دوسری نمکیات کی دھاتیں ہوتی ہیں، اس لیے اسے دیگر کاموں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، جن میں واش رومز اور کچن کی صفائی سمیت دانتوں اور منہ کی صفائی اور کپڑوں کی

افغان حکومت مولانا فضل الرحمن کی ثالثی پر کیوں مجبور ہوئی؟

دھلائی بھی شامل ہے۔

Back to top button