اداکارہ بینا چودھری پر کالا جادو کس نے اور کیوں کروایا؟

اداکارہ بینا چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالے جادو کا نشانہ بنی تھیں جس کے باعث پانچ برس انتہائی تکلیف میں گزارنا پڑے، بلکہ ایک رات تو وہ موت کے منہ میں جاتے جاتے بچی تھیں لیکن خدا نے انہیں زندگی دی، بینا چوہدری حال ہی میں مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں بتایا کہ دو سال قبل وہ انتہائی علیل ہوگئی تھیں، خوف اور بیماری کے باعث خود کو گھر تک محدود کر دیا تھا، اگرچہ وہ کام کرتی تھیں لیکن کام سے واپسی کے بعد وہ کمرے تک محدود رہ جاتی تھیں، انہوں نے لوگوں سے ملنا ملانا چھوڑ دیا تھا، موسیقی سننا بند کر دی تھی اور باہر جا کر کھانا بھی بند کر دیا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ شدید علالت کے وقت ان کی بیٹی نے ان کا ساتھ دیا، وہ انہیں اپنے ساتھ باہر لے جاتیں، انہیں شاپنگ کرواتیں، ان کی صحت کا خیال رکھتی تھیں، اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان میں کسی بیماری کی کوئی تشخیص نہیں ہوئی لیکن ان پر کسی نے کالا جادو کردیا تھا۔ان کے مطابق لوگ جادو کو مذاق سمجھتے ہیں لیکن جس پر ہوتا ہے، انہیں علم ہوتا ہے کہ وہ کتنا مشکل ہوتا ہے، بظاہر انسان خوش ہوتا ہے لیکن اندر ہی اندر وہ بیمار رہتا ہے، جنہوں نے ان پر کالا جادو کیا انہوں نے سوچا ہوگا کہ ان کا ویسے تو کچھ بگاڑ نہیں سکتے، اس لیے ان پر جادو کر دیتے ہیں۔بینا چودھری نے بتایا کہ خود کو کمرے تک محدود کر دیا تھا، جبکہ ان کا کھانے پینے سے دل اٹھ گیا تھا اور انہیں لگتا تھا کہ بس اب وہ جانے والی ہیں لیکن کلمہ پڑھتے ہی ان کے لیے آسانیاں ہوگئیں، وہ بہتر انداز میں سانس لینا شروع ہوئیں اور انہیں نئی زندگی ملی، تب وہ اٹھیں اور کافی دیر تک سوچتی رہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا؟اداکارہ کے مطابق کالے جادو کا اثر ہونے کے وقت انہوں نے خوب عبادت کی، انہیں روحانی سکون ملا اور انہوں نے اتنی عبادت کی کہ انہیں لاشعوری طور پر بھی چیزوں کی سمجھ آنے لگی، اسی دوران ہی ان کی زندگی میں ایک رہنما شخص آئے، جنہوں نے انہیں فون پر ہدایات دیں اور رہنمائی کی اور آج تک وہ ان سے ذاتی طور پر نہیں ملیں اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔بینا چوہدری کو شوبز میں کام کرتے ہوئے دو دہائیوں سے زیادہ وقت گزر چکا ہے، وہ تین درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں، انہیں منفی کرداروں کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہے اور انہیں ان کرداروں کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔
