زمان پارک آپریشن،عمران خان کیلئے دعا گوہوں،مائرہ خان

 اداکارہ ماہرہ خان نے زمان پارک میں ہونے والے آپریشن سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ روز عمران خان نے اپنی رہائش گاہ کے باہر کے مناظر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیے جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت ماہرہ خان نے بھی تبصرہ کیا۔

عمران خان کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد ماہرہ خان نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور اس صورتحال کو نامعقول قرار دیتے ہوئے لکھا ‘میں ہر شخص کی حفاظت اور عقل سے کام لینے کے لیے دعا گو ہوں’۔

اس کے علاوہ بھی کئی اداکاروں نے عمران خان کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کیں۔

اداکارہ مایا علی نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ان کی حفاظت کے لیے دعا کی۔

گیانی انفانٹینوپھر فیفا کے صدر منتخب

Back to top button