اداکارہ سونیا حسین ایوارڈ شوز میں شرکت سے انکاری کیوں؟

اداکارہ سونیا حسین نے لکس سٹائل ایوارڈ میں شرکت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے ایوارڈز کی تقریب میں خود بھی نہیں جاتیں کیونکہ ایسی تقاریب میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں۔سونیا حسین 2021 میں لکس سٹائل کی ایوارڈز کی نامزدگیوں پر اظہار افسوس کر چکی ہیں، اس وقت انہوں نے اپنے ڈرامے مقبول ڈرامے ’سراب‘ کو ایک بھی نامزدگی نہ ملنے پر سونیا حسین نے انسٹاگرام سٹوریز میں برہمی کا اظہار کیا تھا۔سونیا حسین نے سٹوریز میں لکھا تھا کہ وہ اس بات سے افسردہ ہیں کہ ’سراب‘ جیسے ڈرامے کو ایوارڈ کے لیے ایک بھی نامزدگی نہیں ملی، علاوہ ازیں وہ دوسرے مواقع پر بھی لکس سٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر تنقید کرتی دکھائی دی تھیں۔رواں برس کے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب 6 اکتوبر کو کراچی میں ہوئی تھی اور اس بار سونیا حسین کو ان کی فلم ’ٹچ بٹن‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد بھی کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ ایوارڈز تقریب میں شریک نہیں ہوئیں، سونیا حسین نے حال ہی میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی۔اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کے اعتراضات فضول ہیں، ہر کسی کی اپنی مرضی ہے کہ وہ کس طرح کا سٹائل اور فیشن کرتا ہے، چونکہ لکس اسٹائل ایوارڈز ہوتا ہے کہ اسٹائل اور فیشن کے لیے ہے، اس لیے ہر کوئی اپنی اپنی مرضی کے مطابق فیشن اور لباس کرتا ہے، ایوارڈز تقریب میں منفرد لباس، فیشن اور اسٹائل کرنے والے ہر اداکار اور اداکارہ کی اپنی مرضی ہوتی ہے، اس لیے جسے جو چیز اچھی لگتی ہے، وہ وہی کرتا ہے اور ان پر اعتراضات فضول ہوتے ہیں۔سونیا حسین نے کہا کہ اگر انہیں کسی ایک اداکارہ کو ایوارڈ دینے کا موقع ملے تو وہ سجل علی کو دیں گی جب کہ اداکاروں میں وہ نعمان اعجاز کا انتخاب کریں گی، سونیا حسین نے کہا کہ اس بار اگرچہ وہ فلم کی بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد بھی ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ ایوارڈز تقریب میں نہیں گئیں، ان کا خیال ہے کہ ایوارڈز منتطمین اداکاروں کو پہلے بتا دیتے ہوں گے کہ انہیں ایوارڈ دیا جا رہا ہے لیکن وہ یہ بات کسی اور کو نہ بتائیں، اس لیے ایسے ایوارڈز میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا لیکن انہوں نے اس پر مزید کوئی
حماس نے مسئلہ فلسطین عالمی ڈیپ فریزر سے باہر کیسے نکالا؟
وضاحت نہیں کی۔
