معروف اداکارہ اُشنا شاہ کی شادی کے بعد ولیمے کی دھوم

ولیمہ کے روز عروسی جوڑا زیب تن کیے معروف اداکارہ اشنا شاہ کی گالف کھیلتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اس موقع پر ان کے شوہر بھی ساتھ موجود ہیں جوکہ اُشنا کو گولف کھیلنا سکھا رہے ہیں۔
اداکارہ اشنا شاہ کی ولیمہ کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ امین اپنی اہلیہ اشنا شاہ کو گالف کھیلنا سکھا رہے ہیں، اس کے بعد اشنا شاہ نے گالف کی گیند کو ہٹ لگائی اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔
اس کےعلاوہ انسٹا گرام اسٹوری پر حمزہ امین نے تصویر شیئر کی جس میں وہ گالف کھیل رہے ہیں لیکن کیپشن دیا کہ ولیمے کی تیاری کر رہا ہوں، انہوں نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری پر اشنا شاہ کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میری خوبصورت اہلیہ ولیمے کیلئے تیار ہیں۔
اشنا نے سفید رنگ کی ساڑھی اور زیور بھی پہن رکھا ہے اور خوبصور مسکراہٹ کے ساتھ تصویر کیلئے پوز دے رہی ہیں، واضح رہے کہ اُشنا شاہ کی شادی کچھ روز قبل ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
تاہم اُشنا کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شادی کے جوڑے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، شادی کی تقریب کے دوران اشنا نے اپنے شوہر کے ساتھ رقص بھی کیا، بعدازاں انہوں نے تقریب کی ویڈیوز جاری کرنے پر فوٹو گرافرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن بعد ازاں اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے معذرت کی تھی اور عارضی طور پر سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے سات سال قبل ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اس دوران انہوں نے کئی مقبول عام ڈرامے کیے جن میں ‘بشر مومن’، ‘نیلم کنارے’، ‘تھوڑا سا آسمان’، ‘لشکارا’ اور ‘بلا’ شامل ہیں۔
اشنا شاہ کی والدہ عصمت طاہرہ بھی ریڈیو اور ٹی وی کی معروف اداکارہ رہ چکی ہیں، حال ہی میں ان کے ایک نئے ڈرامے بندھے اک ڈور سے’ کا آغاز ہوا ہے جس میں وہ احسن خان اور حنا الطاف کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
اشنا شاہ نے ایک فلم ’تیری میری لو اسٹوری ‘ میں کام کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں ایک کلب ڈانس نمبر کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے کوئی فلم نہیں کی۔
