ویمنز ایشیا کپ،پاکستان اور بھارت کا میچ کل ہوگا

ویمنز ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائیگا۔

 قومی شاہینوں کی روایتی حریف کے خلاف میچ کی بھرپور تیاری، ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی بھی رونمائی کر دی گئی

سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے جانے والے ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان اور روایتی حریف ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائیگا، قومی ٹیم کی کھلاڑیوں نے پہلے میچ کے لیے دمبولا میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، اس موقع پر ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، اس موقع پر ٹیموں کی کپتانوں کی ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کیا گیا۔

 ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، انڈیا، نیپقل اور یو اے ای جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، ملائیشیا، سری لنکا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

Back to top button