ورلڈ کپ: بابر اعظم کم ترین سٹرائیک ریٹ سے رنز بنانے والوں میں سرفہرست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بابر اعظم اس فہرست میں سرفہرست ہیں جو کم ترین سٹرائیک ریٹ سے رنز بنا رہے ہیں۔
ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم کے پریکٹس سیشن اور میچ میں مختلف بیٹنگ مائنڈ سیٹ نے شائقین اور تجزیہ کاروں کے درمیان بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک نیٹ سیشن میں انہوں نے نسیم شاہ کی شارٹ گیند کو مڈوکٹ کے اوپر سے کھیلا جبکہ سلمان مرزا کی آف سٹمپ سے باہر شارٹ ڈلیوری پر زوردار اپر کٹ لگایا۔
شاداب خان نے تنقید کرنیوالوں کو کرارہ جواب دیدیا
وہ شاداب خان اور ابرار احمد کی لیگ اسپن کے خلاف بھی قدموں کا استعمال کرتے ہوئے شاٹس کھیلتے دکھائی دیے۔ تاہم ایک موقع پر نسیم شاہ کی لیگ کٹر پر شاٹ غلط ٹائم ہونے کی وجہ سے وہ خود پر برہم نظر آئے۔
یہ 20 سے 25 منٹ کا سیشن بابر اعظم کے دو رخ دکھاتا ہے: ایک طرف جارحانہ ارادے کی جھلک، تو دوسری جانب میچ میں وہی گیندیں محتاط انداز سے کھیلتے ہیں، نیٹ جیسی روانی نظر نہیں آتی۔
ٹی20ورلڈ کپ ،سپر 8 کی لائن اپ مکمل،12 ٹیموں کا سفر ختم
اپنا چوتھا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے بابر اعظم کے اعداد و شمار اس حوالے سے زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کم از کم 500 رنز بنانے والے بلے بازوں میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 111.81 ہے، جو سب سے کم ہے اور سابق کپتان محمد حفیظ کے اسٹرائیک ریٹ کے برابر ہے۔
