ورلڈکپ بائیکاٹ: آئی سی سی نے پاکستان کو منانے کا ٹاسک سنگاپور بورڈ کو دے دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے عمران خواجہ کو پی سی بی سے بیک چینل بات چیت کی ذمے داری سونپ دی ہے۔
پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کو پریشان کردیا ہے اور آئی سی سی پاکستان کو منانے کےلیے راستے تلاش کرنے لگا ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےمعاملے پر پاکستان سے بیک چینل بات چیت کرےگا اور اس کےلیے آئی سی سی نے ڈپٹی چیئرمین اور سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے عمران خواجہ کو پی سی بی کو کھیلنے پر آمادہ کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق عمران خواجہ کو موجودہ صورتحال میں پلے دی پیس میکر کا کردار ادا کرنے کا کہاگیا ہے۔
سیاسی فیصلوں کی وجہ سے عالمی کرکٹ کیسے تباہ ہو رہی ہے؟
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے اتوار 15 فروری کو بھارت کےخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔
