ورلڈ کپ ،نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کوشکست دیدی

آئی سی سی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کا 246 رنز کا ہدف 42.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈیرل مچل 89،کپتان کین ولیمسن 78 اور ڈیون کونوے نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔کیویز کی ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے جس کے بعد وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں انگلینڈ اور دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی۔چنئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز لٹن داس اور تنزید حسن نے کیا تاہم میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس میٹ ہینری کو کیچ دے بیٹھےاور بغیر کوئی رنز کیے پویلین لوٹ گئے۔بنگلادیش کی دوسری وکٹ اوپننگ بیٹرتنزید حسن کی گری جب تنزید 16 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد مہدی حسن میراز 46 گیندوں پر 30 رنز، پھر نجم الحسن شنتو 7 اور کپتان شکیب الحسن 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
