T20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے شکست دے دی

T20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے عمان کو 105 رنز سے شکست دے دی۔
پالیکیلے میں کھیلے گئے میچ میں عمان کی ٹیم 226 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 120 رنز بنا سکی۔
عمان کی جانب سے محمد وسیم 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ وسیم علی 27 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا اور مہیش تھیکشانا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دونتھ ویلالاگے، دشن ہیمانتھا اور کمیندو مینڈس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
T20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے افغانستان کو دوسرے سپر اوور میں شکست دیدی
اس سے قبل عمان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ سری لنکا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز اسکور کیے، جو رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
پون رتھنایئکے نے 28 گیندوں پر 60 جبکہ کوشال مینڈس نے 45 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت قائم ہوئی، جو مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس پوزیشن پر سری لنکا کی سب سے بڑی شراکت ہے۔
ٹی20 ورلڈکپ،ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دیدی
بعد ازاں کپتان دسن شاناکا نے 19 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر سری لنکا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ قائم کیا۔
عمان کی جانب سے جیتین رامانندی نے دو جبکہ جے اوڈیڈرا اور سفیان محمود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
