عالمی ماہرین نےایران پرامریکی حملے کوجنگی جرم قرار دیدیا

بین الاقوامی قوانین کے 100 امریکی ماہرین نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم قرار دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی قوانین کے 100 امریکی ماہرین نےکھلے خط میں لکھا کہ ایران میں ہسپتالوں، سکولوں، پانی اور توانائی کے ڈھانچوں کو نشانہ بنانا باعث تشویش ہے۔
قانونی ماہرین نے امریکی صدر کے اُس بیان پر تنقید بھی کی جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران پر حملے "محض تفریح کے لیے” بھی کیے جاسکتے ہیں۔
قانونی ماہرین نے کہا کہ یہ جنگ امریکی ٹیکس دہندگان کو روزانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا رہی ہے۔
بین الاقوامی قوانین کے امریکی ماہرین نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کی قانونی حیثیت، فوجی کارروائیوں کے طریقہ کار،دھمکی آمیز بیانات اور "کھلی چھوٹ” پالیسی پر خدشات کا اظہار بھی کیا۔
