فیلڈمارشل سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے ملاقات کی جس کا مقصد کراس بارڈر ڈیجیٹل فنانس اور مضبوط مالی شمولیت ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وفد کی قیادت معروف گلوبل فن ٹیک فرم کے سی ای او زچری وٹکوف نے کی۔ ملاقات بین الاقوامی نجی سرمایہ کار گروپوں کی پاکستان میں ابھرتی معاشی صورتحال میں دلچسپی کی مظہر ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات پاکستان کے فن ٹیک صلاحیت پر عالمی اعتماد بڑھنے کو ظاہر کرتا ہے، اس ملاقات کا مقصد کراس بارڈر ڈیجیٹل فنانس اور مضبوط مالی شمولیت ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وفد کے سربراہ نے جدیدٹیکنالوجی اپنانے کی پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔
وفد نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کے مکمل امکانات کو محسوس کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
