ورلڈ یوتھ باکسنگ،پاکستان کےعثمان وزیرنےبھارتی حریف کوہرادیا

بنکاک میں جاری ورلڈ یوتھ چیمپئن باکسنگ میں پاکستان کےعثمان وزیر نے بھارتی حریف کوپہلےہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔
پروفیشنل باکسنگ کاپاک بھارت ٹاکراپاکستان کےعثمان وزیرنےایک منٹ پانچ سیکنڈ میں ہی جیت لیا۔بھارتی باکسر عثمان وزیر کے دو مکےبھی براداشت نہ کر سکے۔تھائی کےباکسنگ ایرینا میں پاکستان کےعثمان وزیرکامقابلہ بھارت کےتھلک سیلوام سے تھا، پہلا راؤنڈ شروع ہوا توچند سیکنڈ بعد ہی عثمان کازور دارمکہ بھارتی باکسر سہہ نہ سکے اور رنگ میں بیٹھ گئے۔
پاکستان کو شکست ،بھارت نےورلڈ6ریڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی
بھارتی باکسرکےابھی سانس بحال ہی ہوئے تھےکہ عثمان نےایک اورمکہ جڑ دیا۔پھربھارتی باکسرسنبھل نہ پائےاورصورتحال کودیکھتےہوئےریفری نےعثمان وزیرکوٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دےدیا،مقابلہ صرف ایک منٹ پانچ سیکنڈ جاری رہا۔باکسنگ رنگ میں عثمان وزیرکی یہ مسلسل14ویں کامیابی ہےاور بھارتی باکسر کو شکست دینےکےبعد عثمان وزیر نےدونوں ممالک کےوزرائے اعظم سے اچھےروابط قائم کرنےکی اپیل کی ہے۔
