یاسر حسین اداکارہ اقرا عزیز سے کتنے سال بڑے ہیں؟

فلم و ٹٰی وی کی مقبول اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر یاسر حسین ان سے عمر میں 11 سال بڑے ہیں، خود سے زائد العمر شخص سے شادی کر کے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔دونوں اداکاروں نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد دسمبر 2019 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی، شادی کے بعد دونوں کو عمروں میں فرق پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور یاسر حسین پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ وہ اہلیہ سے زائد العمر ہیں، اب اقرا عزیز کی پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بتاتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ شوہر سے 11 سال کم عمر ہیں۔اقرا عزیز کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ایک سال قبل دیئے گئے انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے شادی سمیت والدہ بننے کے علاوہ شوبز کیریئر پر بھی بات کی، انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی جلد شادی کرنے کا شوق تھا اور اسی طرح انہیں بچے پیدا کرنے کا بھی شوق تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ بچپن سے ہی بچوں کے ساتھ کھیلتی اور رہتی آئی ہیں، اس لیے انہیں بچے پیدا کرنے کا بھی شوق تھا اور وہ کسی بھی انجان بچے کے ساتھ بھی اس طرح گھل مل جاتی ہیں کہ بچے کو احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ دوسری خاتون کے ساتھ ہیں۔اداکارہ نے شوہر کی تعریفیں بھی کی تھیں اور یہ بھی بتایا تھا کہ خود سے زائد العمر مرد کے ساتھ شادی کرنے کے کیا فوائد ہوتے ہیں، اسی انٹرویو کی وائرل ہونے والی کلپ میں اقرا عزیز نے اعتراف کیا کہ شوہر ان سے 10 نہیں بلکہ 11 سال بڑے ہیں اور انہیں ان سے شادی کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ایسے افراد کے پاس تجربہ زیادہ ہوتا ہے۔انہوں نے زندگی اور دنیا کو اچھی طرح سمجھ رکھا ہوتا ہے، اس لیے وہ متعدد مسائل میں رہنمائی کر سکتے ہیں، شوہر کے زائد العمر ہونے کی وجہ سے وہ ان سے متعدد مشورے لیتی ہیں، جس کا انہیں فائدہ ہوتا ہے اور ہر کسی کو خود سے زائد العمر مرد سے شای کرنی چاہئے۔

Back to top button