یاسر حسین کی اقراء عزیز کی تصویر بنانے والی کو کھلی دھمکی 

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے اُن کی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کا خاکہ بنانے والے مداح کو دھمکی دے دی۔ یاسر حسین نے اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے ایک مداح کو ان کا اسکیچ نہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے مداح کی جانب سے بنایا گیا اسکیچ شیئر کیا۔سی 4 کلر کے نام سے اکاؤنٹ پر ایک مداح نے اقراء عزیز کا اسکیچ بنایا جس پر انہوں نے لکھا کہ لمبے عرصے بعد اسکیچنگ کی ہے جو صحیح نہیں بنی۔اس کے ساتھ ہی مداح نے اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔

اس حوالے سے اقرار عزیز کا تو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا البتہ ان کے شوہر نے اسکیچ اپنی اسٹوری پر شیئر کرکےاس خاکے پر ردعمل دیتے ہوئے پہلے تو اداکار نے مداح کی کوشش کی تعریف کی اور پھر مداح کو دھمکی بھی دی۔ لکھا کہ ‘بیٹا آپ کا شکریہ، بہت اچھی کوشش تھی، بس آئندہ میری بیوی کی تصویر نہیں بنانی آپ نے’۔انہوں نے مزید لکھا کہ ‘بیٹا بات کیس پر چلی جائے گی ورنہ۔’

اقرا عزیز کے اسکیچ اور شوہر یاسر حسین کے ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔کسی نے یاسر کو ایک آرٹسٹ کی محنت پر سخت الفاظ استعمال کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تو کوئی یاسر حسین کی بات سے اتفاق کرتا نظر آیا۔

کچھ صارفین نے کہا کہ یہ خاکہ اقرا عزیز کا نہیں لگ رہا ہے، اس لیے یاسر حسین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ کچھ صارفین نے یاسر حسین کے رویے پر تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے یاسر حسین کو پاگل قرار دیتے ہوئے کہا کہ “اگر آپ کو مداحوں سے اتنا ہی مسئلہ ہے تو اپنی بیوی کو ڈراموں میں کام کروانا بند کردیں، پھر آپ کیس کرواتے ہوئے بھی اچھے لگیں گے، ورنہ مداح تو دو روپے کے عید کارڈز پر بھی آپ کی بیوی کی تصویر بنائیں گے”۔

اس پر ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ آرٹسٹ کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے اس نے بہت اچھا کام کیا، تعجب کی بات نہیں کہ پاکستان میں آپ کے پاس حقیقی ٹیلنٹ نہیں ہے کیونکہ آپ ان کی حوصلہ افزائی یا نہیں کرتے۔

اقصیٰ میر نامی صارف نے لکھا کہ اگر اتنا ہی مسئلہ ہے تو بیوی کو ڈراموں میں کام کروانا بند کر دیں پھر کیس کرواتے ہوئے بھی اچھے لگیں گے۔انہوں نے مزید لکھا کہ جو اداکارہ کے مداح ہیں وہ تو دو روپے والے کارڈ پر بھی ان کی تصویر بنائیں گے۔

ایک صارف نے لکھا کہ،’اگر آپ تعریف نہیں کرسکتے تو اگنور کرلیں، آرٹسٹ کا سرعام مذاق نہ اڑائیں۔‘

کچھ لوگوں نے اداکار پر تنقید کرتےہوئے لکھا کہ ’آپ سے کیا توقع ہوسکتی ہے؟ اگر آپ کو مداح کی محبت، محنت کی عزت نہیں کرنی آتی تو مضائقہ باتیں کرنے کے بجائے اسے اگنور کرلیں۔‘

جبکہ کچھ صارفین اداکار کی بات سے متفق دکھائی دیے اور مداح کو مزید

عوام کیلئے خوشخبری ،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

کوشش کرنے کا مشورہ دیا۔’

Back to top button