یاسرہ رضوی والدہ کے انتقال پر لوگوں کو کیوں ہنساتی رہیں؟

ڈراموں، ویب سیریز کی معروف اداکارہ یاسرہ رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا تو وہ اونچی آواز میں نہیں روئیں بلکہ والدہ کے جنازے کے بعد تین روز تک لوگوں کو ہنساتی رہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، شادی اور ذاتی زندگی سے متعلق متعدد انکشافات کیے، یاسرہ کے مطابق ڈراما سیریل ’شناس‘ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی، شناس جذباتی اور سنسنی خیز کہانی پر مبنی ڈراما ہے جہاں ایک خاندان کے کئی دہائیوں قبل کے رازوں کو افشا کیا گیا ہے۔ڈراما سیریل شناس میں اداکارہ ہاجرہ یامین، سید آریز، ثانیہ سعید، شہزاد نواز، یاسرہ رضوی اور دیگر شامل ہیں جبکہ اس ڈرامے کی ہدایت بھی یاسرہ رضوی نے کی، ڈرامے میں کرداروں کے درمیان جھگڑوں کو چیخنے رونے کے بجائے زبانی تکرار اور باہمی گفتگو کے ذریعے دکھایا گیا ہے، اداکارہ نے بتایا کہ میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ڈرامے کے ذریعے صورتحال کو مختلف طریقوں سے بھی دکھایا جا سکتا ہے۔یاسرہ رضوی نے اپنی عمر سے 10 سال کم عمر لڑکے سے شادی کرنے سے متعلق انکشاف کیا کہ جب ان کی شادی ہوئی تھی تو انہوں نے ایک ویڈیو ریلیز کی تھی جس میں انہوں نے خود سے کئی برس چھوٹے لڑکے کے ساتھ شادی سے متعلق حقائق بتائے تھے۔اداکارہ نے کہا کہ کئی لڑکیوں نے میری شادی کی مثال کو اپنے لیے استعمال کیا اور کئی جگہ پر یہ فائدہ مند ثابت ہوا، میری شادی کے بعد بہت سی لڑکیوں کے میسجز آئے کہ انہوں نے اپنے والد کو میری ویڈیو دکھائی جو اپنی بیٹی کی شادی کے لیے نہیں مان رہے تھے۔ بہت سی خواتین اپنے بیٹوں کو ان سے بڑی عمر کی لڑکیوں سے اس لیے شادی نہ کرنے دیتیں کہ بچے نہیں ہوں گے، لیکن یہ چیزیں انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتیں، میں 38 سال کی تھی جب میرا بیٹا ہوا تھا۔یاسرہ نے کہا کہ ان کا بیٹا ان کے زندہ رہنے کی وجہ ہے، ’جب میں اپنے بیٹے کو دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ جینا چاہئے، ان کا بیٹا اللہ کی طرف سے بے پناہ نعمتوں اور نشانیوں کا ذریعہ رہا ہے، خاص طور پر اس وقت میں جب وہ اپنی زندگی کے انتہائی مشکل اور تاریک دور سے گزر رہی تھیں۔ایک وقت وہ اس حد تک غم سے نڈھال تھیں کہ رمضان میں شب قدر کے وقت انہوں نے اللہ سے زندگی جینے کے لیے دعا کی تھی جس کے دو ماہ بعد وہ حاملہ ہوگئی تھیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ کبھی کبھار وہ ہر دوسرے ہفتے اپنا کام چھوڑدینے کے بارے میں سوچتی ہیں، کیونکہ میں جن زیادہ تر لوگوں سے ملتی ہوں یا کام کرتی ہوں ان کی باتیں تو بہت آفاقی ہوتی ہیں لیکن آخر میں یہ پتا چلتا ہے کہ سب مشہور ہونا چاہتے ہیں، جنوری 2016 میں خود سے 10 سال کم عمر ڈراما ساز عبدالہادی سے شادی کی تھی، یاسرہ رضوی کی شادی کے وقت 34 سال عمر تھی جب کہ ان کے شوہر 24 سال کے تھے۔2021 میں جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی تھی، جس کے بعد اداکارہ یاسرہ رضوی اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں اور زیادہ تر وہ پروڈکشن ٹیم میں کام کرتی ہیں، یاسرہ رضوی کئی نامور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں ’ڈنک‘، ’دل نا امید تو نہیں‘، ’آنگن‘ اور دیگر شامل ہیں، جبکہ انہوں نے کامیاب فلم ’چڑیل‘ میں بھی اداکارہ کے جوہر دکھائے ہیں۔

Back to top button