”تم جنگلی جانور ہو اور جانور ہی رہنا“ عظمیٰ بخاری کی علی امین پرکڑی تنقید
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےعلی امین گنڈاپور کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمہیں شرم دلا کر تھک چکےہیں، تم جنگلی جانور ہو اور جانور ہی رہنا۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مریم نواز سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تم ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہو کبھی توانسانوں کی طرح گفتگو کر لیا کرو، جو منہ میں آتا ہے اپنے بدتمیز لیڈر کی طرح اول فول بک دیتے ہو۔
وزیر اطلاعات نےکہا کہ تمہاری فیملی کی خواتین شاید بغیر میک اپ اورجیولری کے ہی تقریبات میں شامل ہوتی ہیں،تمہاری فیملی کی خواتین پرترس آتا ہےجو تم جیسے بےشرم اوربےلگام گھوڑے کوبرداشت کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کےپی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے، ہمیں لیکچردیا جاتا ہےکہ پختون غیرت مند قوم ہے بہن بیٹی کو عزت کی نظر سےدیکھتے ہیں،لیکن علی امین پختون خواتین کے لیے بھی باعث شرمندگی اور ندامت کا عملی نمونہ ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ جو لوگ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ نہیں کر سکتے وہ اپنی گندی زبان سے مریم نواز کا نام بھی مت لیں، آئندہ مریم نواز سے متعلق گھٹیا الفاظ استعمال کیے تو حلق سے زبان کھینچ لیں گے۔