آپ بھائی ہیں ، آپ سے کوئی تنازع نہیں، ایرانی صدر کا اسلامی ممالک کو پیغام

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عیدالفطر کے موقع پر اسلامی ممالک اور ہمسایوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ آپ ہمارے بھائی ہیں، ہمارا آپ لوگوں سے کسی قسم کا کوئی تنازع نہیں ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ اختلافات کا فائدہ صرف اسرائیل اٹھا رہا ہے، اور دعا ہے کہ اللہ ہمیں طاقت اور اتحاد عطا فرمائے تاکہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کر کے اللہ کی رضا حاصل کر سکیں۔
قبل ازیں عباس عراقچی نے جاپانی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ یہ جنگ ایران نے شروع نہیں کی بلکہ ہم پر مسلط کی گئی ہے، اور ہم دفاعی اقدامات جاری رکھیں گے۔
عراقچی نے کہا کہ امریکا اپنی جارحیت ختم کرنے کے لیے تیار نہیں اور صرف جنگ بندی کافی نہیں ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے غیر قانونی اور بلاجواز تھے، اور ایران ضرورت پڑنے تک اپنے دفاع کو جاری رکھے گا۔
