کسی بھی وقت اسلام آباد آنے کی کال دے سکتے ہیں

پی ڈی ایم اور جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پورا ملک تیار ہے ہم عوام کو کسی بھی وقت اسلام آباد آنے کی کال دے سکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہو چکی ہے اور عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں۔

علیم خان نے ترین گروپ سے راہیں جدا کرلیں

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معاملات عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، عمران خان 10 لاکھ لوگ نہ لاؤ بس 172 نمبرز پورے کرو، عدم اعتماد پیش ہو چکا اب عمران خان کے پاس جواز نہیں کہ عوام کو اسلام آباد بلائے۔
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کارکن تیار رہیں جب اسلام آباد بلایا جائے تو فوراً پہنچ جائیں، پورا ملک تیار رہے انہیں کسی بھی وقت اسلام آباد آنے کی کال دی جا سکتی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید رائی کے پہاڑ کی طرح عمران خان کے ساتھ ہیں۔

Back to top button