کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، 20 گرفتار، 6 اہلکار زخمی

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری، ریڈ زون میں داخل ہونے پر 20 ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ پولیس سے جھڑپ میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ پولیس نے ریڈ زون کو مختلف مقامات پر خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا تھا لیکن احتجاج پر بیٹھے ینگ ڈاکٹرز نے ریڈ زون جانے کی کوشش کی تو پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی پولیس اہلکاروں کے خلاف مزاحمت کی گئی اور جھڑپ کے دوران چھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

مبینہ زیادتی کیس میں قومی کرکٹر یاسر شاہ بے گناہ قرار

ادھر پولیس نے ریڈ زون جانے کی کوشش پر 20 ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا اور انہیں ریڈ زون جانے سے روک دیا جس پر ینگ ڈاکٹرز اور ریلی میں شریک پیرا میڈیکل سٹاف نے روڈ پر ہی دھرنا دے دیا۔
واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز مطالبات کے حق میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے ہڑتال پر ہیں۔

Back to top button