یوٹیوب سے سیکھ کر نوجوان نے لاکھوں ڈالر کی کمپنی بنالی

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے محض یوٹیوب سے ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھ کر حیران کن کامیابی حاصل کی اور 14 لاکھ ڈالر مالیت کی کمپنی قائم کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوان لی نے نہ تو کوئی باضابطہ تعلیم حاصل کی اور نہ ہی کاروبار کا سابقہ تجربہ تھا، تاہم آن لائن ویڈیوز کی مدد سے اس نے ویڈیو پروڈکشن کے ہنر میں مہارت حاصل کی۔

ابتدائی طور پر اس نوجوان نے مقامی تاجروں کو کم معاوضے پر خدمات فراہم کر کے اپنا کام متعارف کرایا اور ایک مضبوط پورٹ فولیو تیار کیا۔

پہلے سال اس کی آمدنی 8500  ڈالر رہی جو دوسرے سال بڑھ کر 17400 ڈالر تک پہنچ گئی لیکن کووڈ وبا کے باعث زیادہ تر کلائنٹس ختم ہو گئے۔

Back to top button