چیئرمین سینیٹ کیخلاف یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے انتخاب کو درست قرار دینے کے خلاف اپیل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا، اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا،
سپریم کورٹ سے وزیراعظم کیخلاف دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کی استدعا
سابق وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کی انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی جبکہ سنگل بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
عدالت نے کیس دوبارہ سننے کے بعد گزشتہ روز اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، چیئرمین سینیٹ الیکشن میں پریزائیڈنگ افسر نے ہوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد کیے تھے۔