یوٹیوبر رجب بٹ شخصی ضمانت پر رہا

پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور وائلڈ لائف کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے یوٹیوبر رجب بٹ کوشخصی ضمانت پر رہا کردیا۔
رجب بٹ گرفتاری کیس میں اہم پیشرفت اُس وقت ہوئی جب پولیس نے ناجائز اسلحہ کیس میں انہیں ضمانت پر رہا کیا۔
پولیس کے مطابق رجب بٹ صبح عدالت میں پیش ہوکرضمانت حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ ناجائز اسلحہ کیس میں ملزم کی شخصی ضمانت صرف ایس ایچ او دے سکتا ہے۔
اُدھر یوٹیوبر رجب بٹ کی گرفتاری میں محکمہ وائلد لائف کی بڑی نااہلی بھی سامنے آگئی ہے، پولیس نے یوٹیوبر کے گھرشیر کےبچے کی موجودگی کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کو دی جس پر ملازمین شیرکے بچےکوبرآمد کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
شیر کے بچے کی برآمدگی کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف نےملزم کےخلاف درخواست تک نہ دی، قانونی طور پر ملزم کے خلاف قانونی کیلئےدرخواست وائلد لائف نے دینی تھی۔
رپورٹ کے مطابق یو ٹیوبر رجب بٹ کولاہور پولیس کی جانب سےگرفتار کیا، انہیں شادی پر غیر قانونی طور پر شیر کےبچےکا تحفہ لینے پر گرفتار کرلیا۔
رجب بٹ کو شادی پرشیر کا بچہ گفٹ میں ملا تھا، اس معاملے کی رپورٹ ملنےکے بعد چونگ پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کےہمراہ یوٹیوبر کےگھرپرچھاپا مارا اور انہیں گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کےمطابق رجب بٹ سےغیرقانونی پستول بھی برآمد ہوئی۔
واضح رہے کہ پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے ولیمے میں بھی ڈالرز کی برسات توجہ کا مرکز بن گئی تھی ۔رجب بٹ کی شادی کا آغاز ڈھولکی کی تقرب سے ہوا تھاجس میں انکی بہن کا دروازہ رکائی کی رسم کرتے ہوئے 5 کروڑ کی ڈیمانڈ رکھنا سب کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔بعدازاں مہندی، مایوں کے بعد بارات کا پرتعیش انعقاد ہوا جس میں پاکستانی کے نامور یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز سمیت میڈیا نمائدگان نے شرکت کی اور خاص طور اس شادی کو میڈیا کی جانب سے کوریج ملی تھی۔
