دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا دن ’یوم تکبیر‘ آج منایا جا رہا ہے

1998 میں آج کے دن ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کےلیے کامیاب ایٹمی تجربات کیے گئے جس کی یاد میں قوم آج 26 واں یوم تکبیر جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔
ملک میں 28 مئی کو یوم تکبیر کے نام سے جانا جاتا ہے، آج کے دن بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر پاکستان نے 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا، 26 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جب کہ دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کروا لیتی تو سارے مسئلے حل ہو جاتے: چیف جسٹس
نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان نے بھارت کے 14 مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں کا بھرپور جواب دیا، ایٹمی دھماکوں سے وطن دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا گیا۔
یوم تکبیر کی مناسبت سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 28 مئی قابل اعتماد کم از کم ڈیٹرنس قائم کرنے کی طرف ہماری قوم کے مشکل لیکن قابل ذکر راستے کی داستان کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تاریخی دن، 1998 میں، وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ملک بنانے کے لیے اعصاب شکن دباؤ اور ترغیبات کو مسترد کرتے ہوئے جرات مندانہ قیادت کا مظاہرہ کیا۔
