پتا نہیں لوگ آتے جاتے مجھے شادی کی آفر کیوں کرتے ہیں

حال کی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی نوجوان اداکارہ زینب شبیر نے اپنے ساتھ پیش آنے والے دلچسپ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان سے ہر جگہ ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ آپ شادی کب کرینگی؟
زینب نے انکشاف کیا کہ انہیں نہ صرف سوشل میڈیا پر تواتر سے شادی کی پیش کش کی جاتی ہے بلکہ ایک مرتبہ تو ہوٹل میں کھانا کھانے کے دوران ہی ایک خاتون نے سن کے ٹیبل پر آ کر انہیں اپنے بیٹے سے شادی کرنے کی پیش کش کر ڈالی۔
’’مہر پوش‘‘، ’’یار نہ بچھڑے‘‘، ’’ماں کے صدقے‘‘، ’’سانوری‘‘، ’’ایمان‘‘ اور ’’ملال یار‘‘ جیسے ڈراموں میں جوہر دکھانے والی اداکارہ نے کچھ دن قبل ’’دی مزیدار شو‘‘ میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے زندگی کے دلچسپ واقعات پر کھل کر بات کی۔ نوجوان اداکارہ نے بتایا کہ انہیں شوبز میں آئے ہوئے ابھی تین سال ہی ہوئے ہیں مگر تاحال کوئی ایسا کردار ادا نہیں کیا جو حقیقی اداکاری پر مبنی ہو، زینب شبیر نے خواہش ظاہر کی کہ کاش انہیں ماضی کے ڈراموں جیسے کردار ملیں، جن میں وہ کسی گاؤں کی لڑکی یا پاگل خاتون کا کردار ادا کریں۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ چار بہنیں ہیں اور انکا تیسرا نمبر ہے، ان کی ایک بڑی بہن کی شادی ہو چکی ہے جبکہ دوسری بڑی بہن کو بھی اداکاری کی پیش کش ہو چکی ہے مگر ان کا شوبز انڈسٹری میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
زینب کے مطابق وہ شوبز انڈسٹری میں آنے والی اپنے خاندان کی پہلی لڑکی ہیں، ان کے اداکاری کی فیلڈ میں آنے میں ان کا والدہ کا بہت بڑا کردار ہے، زینب کا کہنا تھا کہ جب میں نے شوبز میں کام کرنا شروع کیا تو انہیں سب سہیلیوں اور دوستوں نے منع کیا کہ شوبز اچھی فیلڈ نہیں ہوتی۔ اداکارہ نے اس بات پر شکر ادا کیا کہ انہیں آغاز میں ہی اچھے لوگ ملے، جنہوں نے انہیں کافی سکھایا، ایک سوال کے جواب میں زینب نے کہا کہ اگر انہیں کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے کے لیے فی دن دو لاکھ کی آفر ہو تو وہ سکرپٹ اور اپنا کردار دیکھے بغیر ہی کام کرنے کے لیے رضامند ہو جائیں گی۔
کیا نادیہ خان کی تیسری شادی ٹھیک چل رہی ہے؟
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کبھی کسی سے محبت نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کا فوری طور پر شادی کا ارادہ ہے، البتہ پانچ سال بعد وہ شادی سے متعلق سوچیں گی، زینب شبیر نے بتایا کہ انہیں آئے دن لڑکے سوشل میڈیا پر شادی کے پیغامات بھیجتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اپنے گھر کا ایڈریس بتائیں، ان کے رشتے کے لیے وہ والدین بھیجیں گے۔اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے زینب شبیر نے بتایا کہ ایک بار وہ اپنی بہن اور ایک دوست کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہی تھیں کہ ایک خاتون نے آ کر انہیں شادی کی پیش کش کر دی۔
اداکارہ کے مطابق خاتون کے ہمراہ ان کا بیٹا بھی تھا اور بڑی عمر کی خاتون نے کہا کہ وہ ان کی والدہ سے بیٹے کے رشتے سے متعلق بات کرنا چاہتی ہیں، زینب شبیر نے بتایا کہ انجان خاتون کی جانب سے شادی کے لیے رشتہ مانگنے پر ان کے دوست عورت پر غصہ ہوگئے اور انہیں سخت لہجے میں وہاں سے چلے جانے کا کہا۔
