رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری

وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا۔
وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے اس سال کے لیے زکوٰۃ کے نصاب کا اعلان کر دیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ کے مطابق، 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے سے کم مالیت والے اثاثوں پر اس سال زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی۔
رواں سال صدقہ فطر اور فدیۂ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس مقرر
اعلامیے میں بتایا گیا کہ یکم رمضان المبارک کو تمام سیونگ اکاؤنٹس اور نفع و نقصان میں شراکت دار اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی عمل میں لائی جائے گی۔ زکوٰۃ کے تحت جمع ہونے والی رقم اسٹیٹ بینک کے مرکزی زکوٰۃ اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔
مزید واضح کیا گیا کہ یکم رمضان کو تمام مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے، تاہم زکوٰۃ کی کٹوتی خود بخود نافذ ہوگی۔
