پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو فتح کیلئے 155 رنز کا ہدف دیدیا

پشاور زلمی کی ٹیم نے آئی پی ایل 9ویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کو فتح کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیا ہے، زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 154 رنز بنائے، بابر اعظم 51 گیندوں پر 72 رنز بنا کر نمایاں رہے جس میں ایک چھکا اور 7 چوکے شامل تھے، رومن پاویل نے 25 گیندوں پر 39 سکور کیے جس میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، آصف علی نے 16 گیندوں پر 23 سکور کیے۔کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے تین تین  کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، ڈینیل سیمز نے 2 ، شعیب ملک اور محمد نواز نے 1-1 وکٹ حاصل کی

کمشنر راولپنڈی کا سویا ہوا ضمیر آخر کیوں اور کیسے جاگا؟

۔

Back to top button